انتظامی اُصول

"اعلیٰ معیار کی لگن نے کوئس کے انتظامی ڈھانچے اور عمل کو ایمانداری کی جانب گامزن کر دیا ہے جو کہ بہترین صنعتی دستور سے ہم آہنگ ہے۔ ملازم وہ چاہے انفرادی ہوں یا اجتماعی ہمارے انتظامی نظام کا ایک حصّہ ہیں اوراس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔"

کوئس کا انتظام اور اس کی حکمتِ عملی اعلیٰ کاروباری واخلاقی سوچ، تمام قانونی قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہے اور بہترین منظور شدہ کاروباری اصولوں کا حامل ہے۔ یہ حکمتِ عملی کمپنی کے تمام ملازمین اور سربراہوں پر لاگو ہوتا ہے۔قابلیت، دیانت داری، متّحدہ عمل،سالمیت، لگن اور جدّت کمپنی کے بنیادی اقدار ہیں۔اور کاروباری تہذیب میں جن بنیادی اقدار کی جانب کوئس گامزن ہے، کمپنی نے یہی کاروباری مہارت اور اخلاقی ضابطہ منتخب کر لیا ہے۔