ضابطہء اخلاق

۱۔ کمپنی کااُصول ہے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ کاروبار کرنا۔ اور کمپنی جس سے تعلقات بناتی ہے تو اُ ن لوگوں کے تمام معاملات اور مفادات کے لئے احترام رکھتی ہے۔

۲۔ کمپنی، تمام قوانین اور قواعد و ضوابط کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔تمام ملازمین سے توقّع کی جاتی ہے کہ وہ قوانین اور ضوابط سے باخبر رہیں اوراپنی انفرادی علاقائی ذمّہ داری سے تجاوّز نہ کریں۔اگر کوئی شک ہو تو توقّع کی جاتی ہے کہ ملازمین مشورہ حاصل کریں۔ کمپنی منصفانہ مسابقت میں یقین رکھتا ہے۔اور مناسب منصفانہ مسابقتی قوانین کی حمایت کرتا ہے۔

۳۔ کمپنی نہ تو کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرتا ہے، اور نہ ہی اُن سیاسی گروہوں کے فنڈز کا حصّہ دار بنتا ہے۔ جن کی سرگرمیاں سیاسی مفادات کو فروغ دینے کے لئے ہوں۔

۴۔ کمپنی اپنی خدمات صارفین کی ضروریات اور توقّعات کو مدّّ ِنظررکھتے ہوئے مناسب قیمت اور معیار کے لحاظ سے مسلسل پیش کرنے میں پُر عزم ہے۔

۵۔ کمپنی اپنے کاروبار کو ایک ایسے ماحول میں چلانے میں مصروفِ عمل ہے، جو کہ بلند آواز اور پائیدار ہے۔ایک اچھّے کاروباری شہری کی حیثیت سے کمپنی، اپنی ذمّہ داریوں سے بخوبی واقف ہے۔اور مجموعی طور پر معاشرے کی بہتری کے لئے کمیونٹی کی سرگرمیوں میں تعاوّن کی کوشش کرے گی۔

۶۔ کمپنی اپنی ساکھ اور رواداری کے اصولوں پر عمل درآمد اوراپنے مالیاتی رپورٹنگ اور کاروباری لین دین کی شفّافیت پریقین رکھتا ہے۔

۷۔ کمپنی ایک یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔جو کہ اپنے ملازمین کی بھرتی اور ترقّی کا لائحہ عمل کسی بھی صنفی تعصّب سے مبرّا ہوتا ہے۔ اور امتیازی خصوصیات پر مبنی ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کو محفوظ اوردرست / صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اور مواصلات کا ایک مضبوط رابطہ ان کے ساتھ برقرار رکھنے پر یقین رکھتی ہے۔

۸۔ کمپنی اپنے ملازمین سے ایک مخصوص ذاتی اخلاقیات کی پاسداری کی توقّع رکھتی ہے۔جس کے تحت وہ کمپنی کی معلومات اور اثاثوں کو اپنے ذاتی نفع یا فوائد کے لئے استعمال نہیں کر رہے۔ اور اگر ایسی کسی دلچسپی کا انکشاف ہوتا ہے تو انہیں کمپنی کی رہنمائی کر کے کسی بھی تنازعے سے گریز کرنا چاہیے۔

۹۔ کمپنی انتظامیہ اسی لئے ہے کہ وہ ان مندرجہ بالا اُصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنائے۔جس مقصد کے کئے کمپنی انتظامیہ کو تشکیل دیا گیا ہے۔ آڈٹ کمیٹی / ارکان تعمیل کے حامی ہوں گے۔